کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد برطانوی خاندان پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک مسلح پولیس افسر ایک شخص کو نیچے گرا کر ان کے سر پر ٹھڈے مار رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت فاخر کے نام سے ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں فاخر کو اپنے وکیل احمد یعقوب کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ احمد یعقوب اس واقعے میں گرفتار ہونے والے دوسرے شخص، جس کی شناخت عماد کے نام سے ہوئی ہے۔