• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منفی خبروں سے فروخت کا دباؤ، 928 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منفی خبروں کے باعث فروخت کا دبائو، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 928پوائنٹس کی نمایاں کمی، 79ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 59.10 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں89ارب47کروڑ 68لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 15.42فیصد کم رہا۔