• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی، سونا 2300 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ،چاندی کی قیمت بھی 60روپے فی تولہ گھٹ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43ڈالر فی اونس کی کمی سے 2413ڈالر سے کم ہو کر 2370 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 50ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1972روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14ہزار 763روپے ہو گئی۔چاندی کی قیمت بھی 60روپے فی تولہ کی کمی سے 2920روپے سے کم ہو کر 2860روپے فی تولہ پر آگئی۔