• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں500روپے فی تولہ کا اضافہ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر فی اونس کے اضافے سے2320ڈالر سے بڑھ کر 2328ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔