• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، نئے کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز، 578 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں578پوائنٹس کی کمی، 58.79 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں88ارب 18روڑ 80لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی 18.28فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد کئی اہم سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس 578 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ۔