• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹس کی اگلے صدارتی انتخاب کے لیے ممکنہ امیدوار کملا ہیرس نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے اگلے دن جعمرات کو ان واقعات کی مذمت کی اور مظاہرین کی جانب سے امریکی پرچم کو جلانے کا واقعہ قابل نفرت اور حب الوطنی سے عاری حرکت قرار دیا۔

دوسری جانب فلسطینی حامی مظاہرین نے خود کو امریکی پرچم کو آگ لگانے کے واقعے سے خود کو الگ اور دور رکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ غزہ کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید