• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں اربوں ڈالرز کی کمی

ایلون مسک ـــ فائل فوٹو
 ایلون مسک ـــ فائل فوٹو

مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں اربوں ڈالرز کی کمی آگئی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 جولائی کو ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصّہ بھی اسی کمپنی کے شیئرز سے منسلک ہے۔

24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران کمپنی کے منافع میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔

ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید