وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ اور پیرس اولمپکس 2024 میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
اس موقع پر اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا بھی تعارف کروایا گیا۔
رانا ثناء اللّٰہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
تقریب کے شرکاء پاکستان اولمپک دستے کے ارکان بشمول جیولن تھروور ارشد ندیم، تیراک جہان آراء نبی اور ایم احمد درانی اور اسپرنٹر فائقہ ریاض کے ساتھ گھل مل گئے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔