• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی ٹریپ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، سرغنہ خاتون کی تلاش جاری


ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کے ساتھ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، سرغنہ خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہنی ٹریپ کا شکار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کے ساتھ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر نے جیو نیوز کو بتایا کہ مزید رقم لینے کے بہانے ملزمان کو بلوایا گیا اور جب وہ آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون امبر سمیت 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے انہیں بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے 2 روز قبل مقدمہ درج کروایا تھا کہ امبر نامی خاتون نے نوکری کیلئے انہیں بلوایا، اس موقع پر انہیں مشروب دیا جسے پی کر وہ بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد ان کی نازیبا تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کیاگیا، ڈاکٹر فیصل سے خاتون امبر اور دیگر ملزمان نے 5 لاکھ بھتہ وصول کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید