کراچی کے علاقے دھوراجی کالونی شیرپاؤ بستی میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی میں بہادر آباد تھانے کی حدود شیرپاؤ بستی میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ وحیدہ کے بڑے بیٹے فرحان علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں مقتولہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ نوکری پر تھا کہ اس کے دوست نے فون کر کے بتایا اس کی والدہ کو ماموں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے، اس کی والدہ کو 24 گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منیر تاحال فرار ہے، گرفتاری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے دو شوہر انتقال کرچکے ہیں، وہ تیسری شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر بہن بھائی میں جھگڑا ہوا، جھگڑا بڑھنے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا۔