صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر نالے میں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق خاتون ڈوب کر لاپتہ ہو گئی تھی جس کی لاش کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے عثمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جولائی کا بجلی کا بل دس ہزار روپے آیا تھا، والدہ کو ہرنیہ کے آپریشن کے لیے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا تھا۔
عثمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہےکہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ ہو گئی تھیں۔
دوسری جانب گوجوانوالہ کے مکی روڈ پر پیش آئے واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن دلبرداشتہ خاتون نالے میں کود گئی۔