• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر اسٹار ماہرہ خان کا ماضی کے گانے پر رقص

سپر اسٹار ماہرہ خان نے ماضی کے مقبول بالی ووڈ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈيا پر شیئر کردی۔

مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کے رقص کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی چیز اتنی جلدی سکون نہیں دیتی جتنی جلدی موسیقی دیتی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جب میں اداس ہوتی ہوں تو پرانے گانے سنتی ہوں اور اس پر رقص بھی کرتی ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید