جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت نے کیش وین سے 20 کروڑ روپے لوٹنے سے متعلق کیس میں 14 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 8، 8 سال کی سزا سنائی۔ ملزمان میں 12 مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق اب تک تین کروڑ 78 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ میٹھادر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔