• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شو میں فضا علی کا ڈانس، ناظرین سیخ پا ہوگئے


پاکستانی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو اپنے شو میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکارہ پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبانی کے ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے، جس کے بعد سے ان کا پروگرام اکثر و بیشتر تنازعات میں گھرا رہتا ہے۔

حال ہی میں ان کے پروگرام میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے مقبول گانے ‘بلاک بسٹر’ کے گھڑوی گروپ نے بطور مہمان شرکت کی اور دوران پروگرام انہوں نے لائیو پرفارم بھی کیا۔

اس موقع پر شوخ و چنچل اداکارہ فضا علی اور پروگرام میں شریک ان کی بیٹی بھی ڈانس کرنے لگتے ہیں۔

بعدازاں انہوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی تو یہ وائرل ہوگئی تو صارفین کو ایک آنکھ نہ بہائی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حقیقی ہنر مند لوگوں کی لائم لائٹ کیوں چھین رہی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ آپ کچھ دن قبل محبت کرنے والی لڑکی کو اخلاقیات کا درس دے رہی تھیں، آج خود ڈانس کر رہی ہیں، محبت کرنا غلط ہے لیکن اس طرح ڈانس کرنا غلط نہیں ہے؟

ایک صارف کے مطابق نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج جاتا ہوگا؟ کچھ صارفین کے مطابق فضا علی اپنے شو کو مشہور کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں لیکن اس شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید