• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور ہندو مذہب نہیں بلکہ عیسائیت پر عمل پیرا ہیں: للیتا ڈی سلوا کا انکشاف


بالی ووڈ انڈسٹری کی سرِ فہرست کی اداکارہ و ماڈل، کرینہ کپور عرف بیبو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہندو مذہب کے بجائے عیسائی مذہب کی پیروی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012ء کو پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔

اس جوڑی کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

حال ہی میں تیمور اور جہانگیر کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا (پیشہ ورانہ نرس) نے بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’پنک وِلا‘ کو ایک انٹرویو دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران جہاں للیتا نے کرینہ کپور کے گھریلو معاملات سے متعلق متعدد انکشافات کیے وہیں اُن کا کہنا تھا کرینہ کپور عیسائی مذہب کی پیرو کار ہیں کیوں کہ اُن کی والدہ بھی عیسائی مذہب کی پیروی کرتی ہیں۔ 

للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا کتنا ضروری ہے۔

تیمور علی خان کی آیا للیتا کا کہنا تھا کہ جب میں اداکارہ کے بیٹے کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دے رہی تھی تو میں ہر عیسائی اور سکھ مذہب پر مبنی کلام لگادیا کرتی تھی اور اس پر اداکارہ کو کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں للیتا کا بتانا تھا کہ تیمور علی خان سے زیادہ شرارتی جہانگیر علی خان ہے، وہ اپنی والدہ اور والد، دونوں کا یکساں لاڈلا ہے اور اُسے دونوں سے یکساں محبت ملتی ہے۔

دوسری جانب فنکار جوڑی کا بڑا بیٹا تیمور اپنے والد کے ساتھ زیادہ مانوس ہے اور وہ ایک ’ڈیڈیز بوائے‘ ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید