فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کو موخر کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انویسٹی گیٹو آڈٹ کے تحت کسی کو بےجا تنگ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انویسٹی گیٹو آڈٹ کو بہتر بنانے کے لیے کراچی چیمبر تجاویز دے، غور کیا جائے گا۔
ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں ملک کی تمام گلیوں کی ویلیوایشن کی ہے۔ ویلیوایشن ٹیبل کے حساب سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں نظرثانی کا طریقہ کار موجود ہے۔ ریویو میں آنے سے غلطی درست کر لی جائے گی۔