امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر بھنبھیریوں کی بڑی تعداد نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو گرمی کے ستائے شہری ساحل پر موجود تھے کہ اس دوران بھنبھیریوں (ڈریگن فلائی) کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران کچھ شہری خوفزدہ ہوئے جبکہ کچھ وہاں سے چلے گئے جبکہ کئی افراد اس دوران ساحل پر ہی موجود رہے۔