ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے گلے ملتے ہوئے ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے’مہر نیوز‘ نے یہ ویڈیو نشر کی ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کو اس ویڈیو میں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان سے مسکراتے ہوئے گلے ملتے اور گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس آخری ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے ارد گرد بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو تاریخی ویڈیو قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے جہاں وہ اسرائیلی حملے میں اپنے ایک محافظ سمیت شہید ہوگئے۔