جولائی کے آخری روز 100انڈیکس 741 پوائنٹس گرا ہے، جبکہ پورے مہینے کی گراوٹ ساڑھے 5 سو پوائنٹس رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس نے جولائی کا اختتام 741 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 886 پر کیا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ پورے مہینے میں انڈیکس 4 ہزار 129 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
جولائی میں حصص بازار میں سوا 8 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 404 ارب روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن جولائی کے آخری روز 87 ارب جبکہ پورے مہینے میں 7 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 367 ارب روپے ہے۔