• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کراچی چیمبر کا وزارتِ بحری امور سے ٹرانسپورٹرز ہڑتال میں لگے ڈیمریج معاف کرنے کی اپیل

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ریحان حنیف—فائل فوٹو
صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ریحان حنیف—فائل فوٹو

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ریحان حنیف نے وزارت بحری امور کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے دوران لگنے والے ڈیمریج معاف کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیمریج اور ڈیٹینشن چارجز کاروباری طبقے کے لیے مالی بوجھ ہیں۔

صدرکراچی چیمبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹینرز کے بیک لاگ کو تیزی سے کلیئر کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

تجارتی خبریں سے مزید