• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے  اور  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے ہوگی۔ 

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید