• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی

امریکی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی۔ ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 4 بجکر 40 منٹ سے  کم کرکے دوپہر ڈھائی بجے تک کردیا گیا۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کےلیے وقت کم کیا ہے، ویزا کے اجراء میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

امریکی سفارتخانہ ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان ماہانہ 10 ہزار ویزا درخواستیں پراسیس کی جا رہی ہیں، ویزا مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید