• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کس کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فوٹو فائل
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فوٹو فائل

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کس کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، وہ پہلے کہتے تھے کسی سیاسی جماعت سے بات چیت نہیں کریں گے، اب کبھی مولانا، کبھی محمود اچکزئی تو کبھی مینگل کے در پر حاضر ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معلوم نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اب سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں گی یا نہیں؟ جن کندھوں اور بیساکھیوں پر بانی پی ٹی آئی آئے تھے، اب وہ نہیں رہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا کہ یہاں پر برائے نام حکومت چل رہی ہے، پاراچنار کے ایشو پر بھی حکومت خاموش ہے، پی ٹی آئی نے 10سال حکومت کی، یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ سابق حکومت کی وجہ سے خزانہ خالی ہے، آج تعلیمی اداروں کی زمینوں کو بیچا جا رہا ہے، جب تک میں ہوں صوبے کی ایک مرلہ زمین بھی نہیں بیچنے دوں گا، میرے پاس ایم پی ایز آئے تھے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ٹانک میں ججز پر حملے اور لوگ اغواء ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بلائیں، اٹھارھویں ترمیم کے بعد امن و امان برقرار رکھنا صوبے کی ذمہ داری ہے، پانچ فرنچائز کو بانی پی ٹی آئی چلا رہے ہیں، حقیقی فرنچائز کا پتا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید