• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پولیس کے پہنچنے پر خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

فوٹو: فیس بک : حافظ نعیم الرحمان
فوٹو: فیس بک : حافظ نعیم الرحمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پولیس کے پہنچنے پر اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچی، جس کے بعد شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچی تھی، اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض دھرنے میں پہنچے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید