موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں رات میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوبی حصے میں وقفے وقفے سے معتدل بارش ہو رہی ہے۔ ساحلی پٹی کے قریبی علاقوں میں بادل مسلسل بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل بھی شہر میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب اور راجستھان سے آنے والی ہواؤں کا 6 یا 7 اگست تک اثرانداز رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق اس دوران موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔