• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا بجلی کمپنی بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ : فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ : فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی جلد بنانے کا اعلان کردیا۔

 کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، لیکن اس مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہے ہیں، 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے، پاور پلانٹ خود لگائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے، بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں، تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں، حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید