ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے گورنر ہاؤس تک روڈ ٹریفک کےلیے بند کردی گئی، آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹریفک پی آئی ڈی سی چوک سے میٹرو پول یا شارع فیصل بھیجی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جناح برج سے پی آئی ڈی سی ٹریفک کا دباؤ ہوگا، عوام مائی کولاچی، بوٹ بیسن کا راستہ اختیار کریں۔
خیال رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا۔
جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، گزشتہ روز سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا۔