سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حکومتی اقدام کو درست قرار دے دیا۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ خود حکومت کی معاشی اور انرجی پالیسیوں پر تنقید کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری پاکستان اور ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وہ قومی ایئر لائن کے نئے مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔