چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پہلے ہی 100 فیصد خریدنے میں دلچسپی تھی، بقایا 25 فیصد بھی خریدنے کا ارادہ ہے ہمارے پاس 90 دن کا وقت ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ 75 فیصد شیئرز کی مد میں حکومت کو 10 ارب روپے مل رہے ہیں، 25 فیصد کی مد میں حکومت کو 45 ارب روپے ملیں گے۔
عارف حبیب کا کہنا تھا کہ فوجی فرٹیلازر بھی ہمارے کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 اور دوسرے میں 64 تک لے کر جانے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن پر 190 ارب واجب الادا ہیں اور اثاثے 180 ارب کے ہیں۔