• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں 2 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق دونوں بچے ایف الیون ٹو میں بارش کے پانی میں نہا رہے تھے، امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو نے بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید