• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی، وزیرصحت پنجاب

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی۔ 

وزیر صحت پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کی ہدایت کی ہے۔ 

عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس سے مریضوں کو بہترین سہولت ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کامیابی سے پریکٹس جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید