• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور فیڈریشنز پرائیوٹ سیکٹرز کی شمولیت ضروری، سیکریٹری آئی پی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے سنہری دور کی واپسی کیلئے حکومت اور فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹرز کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے کھیلوں کی جدیدتربیت فراہم کرکے ہی ہم عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔