• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی ان کے ساتھ پانچ رکنی ایڈوائزری بورڈ بنانا چاہتا ہے جس میں چار مزید کرکٹرز شامل ہوں گے۔پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن خان اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے لئے ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کرایا گیا ہے۔پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔پریس کانفرنس میں کرکٹ ہمارا پروڈکٹ ہے اور جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگی تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔کرکٹ کےحالات ہمارے سامنے ہیں اور کچھ چیزیں بہتر کرنی ہیں ۔ ہمارا پروڈکٹ کرکٹ ہے، جب تک یہ ٹھیک نہیں ہو گی، تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔ اگر کرکٹرز نئی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو ہماری کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔ جلد بتائیں گے کہ کون سے لیجنڈ کھیل آگے لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ ٹی 20، ون ڈے اور 4 یا 5 ڈے ٹورنامنٹس سے پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹرز کو انوالو کیا جائے۔ ڈومیسٹک سیزن کے لئے آنے والے دنوں میں طریقہ کار مزید ڈسکس ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید