کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ آپ نے دو عہدے لئے ہوئے ہیں اور یہ تاثر ہے کہ آپ کو کرکٹ کا کچھ بھی نہیں پتا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا مجھے کتنا پتاکتنا نہیں یہ وقت بتائے گا ،میرا ہدف یہی ہے کہ کرکٹ کو بہتر کریں اور سب آئین میں ہو گا تو ختم کرنامشکل ہو جائےگا،پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پرامید ہوں ۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ثنا میر کو کہا ہے کہ آئیں اور ویمن کرکٹ کے لیے کام کریں، کرکٹ کا مجھے کتنا پتہ نہیں یہ وقت بتائے گا، ٹارگٹ یہی ہے کرکٹ کو بہتر کریں۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔پریس کانفرنس میں محسن نقوی نے مختصر جواب دیئے اور کہا کہ آج کی پریس کانفرنس چیمپنز کپ پر ہے اسی حوالے سے بات کی جائے۔