• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ٹیسٹ میں چھٹی، ون ڈے میں چوتھی اور ٹی 20 میں ساتویں نمبر پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ اسٹینڈنگز ٹیسٹ میں چھٹے، ون ڈے میں چوتھے اور ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں نمبر پر ہے جو پاکستان کرکٹ کی حقیقی صلاحیت اور میراث کی عکاسی نہیں کرتی۔ عالمی کرکٹ میں اپنا صحیح مقام بحال کرنے کے لیے ہمیں اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے میں جدت اور حکمت عملی سے اضافہ، وسعت اور مضبوطی لانی ہوگی۔ تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کا تعارف اس سمت میں ایک جرات مندانہ قدم ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹورنامنٹس ڈومیسٹک کرکٹ سے ہمارے سب سے زیادہ باصلاحیت اور مستقل پرفارمرز کو ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھا کریں گےاور ایسا ماحول بنائیں گے جو بین الاقوامی کرکٹ کا آئینہ دار ہو۔ براڈکاسٹ میچز، لیجنڈری مینٹورز، ایلٹ کوچنگ اسٹاف اور وسیع میڈیا کوریج کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو وہ ایکسپوژر اور تجربہ فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹس صرف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے پورے کرکٹ کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کرنے اور پھر سے جوان کرنے کے بارے میں ہیں۔ ہم اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز سے انٹرڈسٹرکٹس اور پھر ریجنل اور ڈپارٹمنٹل مقابلوں تک کے پاتھ وے کے ذریعے آنے والی کرکٹ اسٹارز کی نسل کی پرورش کررہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید