اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل علاقائی امن و استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔
یہ بات بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارت کی یکطرفہ کارروائیوں کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہی گئی ہے۔
پوسٹ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔