• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے الیکشن ترمیمی بل سینیٹ سے بھی پاس کیا جائے گا، بلال اظہر کیانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اُمید ہے الیکشن ترمیمی بل سینیٹ میں بھی زیر غور لایا جائے گا اور پاس کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آج الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی نے پاس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں اسی جماعت کو دی جائیں گی جس نے الیکشن لڑا ہو۔

بلال اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تو اس کیس میں پارٹی ہی نہیں تھی اس کو ریلیف دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیرِ غور لانے کی تحریک ایوان میں منظور کی گئی۔

تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جبکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

قومی خبریں سے مزید