• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس قاضی فائز اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

77 یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی ہے۔

قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے۔

خط پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

خط کے متن کے مطابق 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے عطیہ کی ہے۔

خط کے مطابق عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے،  اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر استعمال کے لیے ہوگی، قاضی خاندان کی یہ اراضی 14اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید