نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کل شام جدہ میں ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔
انہووں نے کہا کہ اجلاس میں فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال ہو گا، فلسطینی کاز کے لیے پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرنے میں سرفہرست رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کریں گے، وزیر خارجہ امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے میں پہلا آئٹم فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل ہے جبکہ دوسرا ایجنڈا آئٹم قابض اسرائیل کی ایران کے سالمیت کے خلاف جارحیت ہے۔