• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 56 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے سماعت کے دوران کہا ہے کہ آج چوتھی بار آپ کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، لگتا ہے میں ادھار مانگ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے آپ نے لکھا ہے کہ ادھار مانگنا منع ہے۔

جج خالد ارشد نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تفتیشی افسر کو بلا لیں۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے تفتیشی افسر پیش نہیں ہونا چاہتا، وہ پیش نہیں ہو رہا، اس کے لیے کوئی سزا تو ہونی چاہیے۔

جج خالد ارشد نے کہا کہ تفتیشی افسر سے کہا ہے آپ لکھ کر دیں آپ کے پاس ثبوت نہیں، ان کے پاس ثبوت نہیں تو گرفتاری نہیں ہو گی۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ آپ بتا سکتے ہیں کہ ضمانتیں کنفرم کرنے میں آپ کو کیا تحفظات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید