• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت سنبھل گئی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کی ای سی جی، ایکوگرافی، خون اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ٹیسٹ کلیئر آنے پر اسد عمر کی درخواست پر انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا تھا کہ اسد عمر کو کمرۂ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا تھا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید