• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشیوں کا جشن، ویرات کوہلی بھی شریک؟ آخر ماجرا کیا ہے؟


بنگلا دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اقتدارچھوڑنے کے بعد بھارت فرار ہوئیں تو ملک بھر کے کونے کونے سے عوام نے جشن منایا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جشن مناتے بنگلا دیشی عوام کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جس کا چہرہ ہوبہو  بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی کا ہم شکل نوجوان بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر بیٹھا بھرپور انداز میں جوش و خروش کے ساتھ طلبا تحریک کی جیت کی خوشی میں نعرے بلند کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وائرل ویڈیو میں مذکورہ نوجوان نے جہاں سفید ٹی شرٹ، دھوپ کے چشمے، اور ہاتھوں میں سرخ پٹے باندھ رکھی ہے وہیں اس نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ بھی پہن رکھی ہے۔

پہلی جھلک میں یہ ہی گمان ہوتا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہیں جو بنگلادیشی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کے کمنٹس میں بھی صارفین بنگلادیشی نوجوان بھی بھارتی کرکٹر سے مشابہت دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔