سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ہوئی ہے، آج ملک میں سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 55ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2393 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل سونا 300 روپے سستا ہوا تھا۔