امریکی روزگار رپورٹ جاری ہونے سے قبل عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا، پاکستان میں بھی فی تولہ سونا دو ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر فی اونس ہوگئی۔