• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا کارکردگی پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے سونے کے تمغے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مایہ ناز کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کریں، میڈل جیتیں، نیزہ بازی میں وہ پوری طاقت اور تکنیک آزمائیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مایہ ناز کارکردگی دکھائیں، سونے کا تمغہ ہم دیں گے، ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی دیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم ارشد ندیم کے لیے دعاگو ہے، وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں، کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید