• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں چنوں: 12 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش گھر کے صحن سے برآمد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میاں چنوں میں 12 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ ملزمان نے بچے کی لاش گھر کے صحن میں دفن کردی، پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ زاہد تین روز قبل اپنی بہن کے ہمراہ چچا زاد بھائی کی شادی میں شرکت کےلیے ملتان سے میاں چنوں آیا تھا۔ جہاں اسے دو روز قبل اغواء اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے گھر کے صحن میں دفن لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید