قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو حکومتی ناکامی نظر آنے پر بوکھلا گئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ دراصل بلاول بھٹو کنفیوژن کا شکار ہیں اور وہ ہر جگہ سے مزے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آ رہی ہے تو بوکھلا گئے ہیں، پی پی چیئرمین نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کو معطل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ امام مسجد نبویﷺ آئے لیکن بلاول بھٹو نے غلط تاثر دینے کی بات کی، جو بدقسمتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بجلی کی قمت 2 روپے 56 پیسے بلاول بھٹو زرداری کی اتحادی حکومت نے بڑھائی ہے۔