• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ اپنے فیصلوں کو منوائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہیں، عدالت عظمیٰ اپنے کیے گئے فیصلوں کو منوائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کےلیے قانون سازی کی جارہی ہے، ہمارے 41 ممبران اسمبلی اس الیکشن ایکٹ کو چیلنج کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی بطور سیاسی پارٹی کے سربراہ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی قانون سازی کو چیلنج کریں گی۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے استفسار کیا کہ جب فل کورٹ فیصلے دے تو کس حیثیت سے فیصلے تبدیل کیے جاتے ہیں؟

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، حقیقی آزادی ایونٹس میں سنجیدہ سوچ رکھنے والوں کو بلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید