• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس: خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں مصری ریسلر گرفتار

مصری ریسلر محمد السعید : فوٹو اے ایف پی
مصری ریسلر محمد السعید : فوٹو اے ایف پی

پیرس اولمپکس میں شریک مصری ریسلر محمد السعید کو کیفے کے باہر ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مصری ریسلر کو آج صبح ایک پیرس میں ایک کیفے کے سامنے سے گرفتار کیا گیا، ان پر خاتون کو چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

السعید نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، تاہم پیرس اولمپک کے دوران 67 کلو گرام ریسلنگ کے مقابلے میں وہ آذربائیجان کے کھلاڑی سے شکست کھا گئے تھے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مصری ریسلر کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید