پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے تاریخ ساز کارنامے کو امریکی میڈیا سمیت دُنیا میں ہر جگہ سراہا جارہا ہے۔
دُنیائے کھیل کے سب سے بڑے مقابلوں کے جیولن تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم کی 92 اعشاریہ 97 میٹر کی طویل تھرو نے کھیل کے شیدائیوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
دیگر ممالک کے میڈیا کی طرح امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں بھی ارشد کی کامیابی کو نمایاں انداز میں جگہ دی گئی۔
اخبار نے لکھا کہ اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کی مصروف شب میں ارشد ندیم کا شو شاندار رہا، نہ صرف ارشد نے سونے کا تمغہ حاصل کیا بلکہ اپنی تھرو سے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنادیا، یہ ٹریک اینڈ فیلڈ میں پاکستان کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل بھی ہے۔